اسٹار رینکنگ میں شاہ رخ اور ہریتھک میں کانٹے کا مقابلہ

0 123

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ہرتھیک روشن کے درمیان رینکنگ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہرتھیک روشن کا اداکاری میں کوئی مقابل نہیں، دونوں اداکاروں کے مداحوں کی ایک طویل فہرست ہے جو ہمیشہ ان کی بڑے پردے پر دھماکہ دار انٹری کی منتظر رہتی ہے تاہم دونوں سپر اسٹارز کے درمیان بالی ووڈ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بالی ووڈ اداکاروں کے لیے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق کنگ خان اس وقت 950 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ ہرتھیک روشن 900 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، ہریتھک روشن کی فلم ’فائٹر‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی 2022 میں ریلیز متوقع ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں فلمز کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے اداکاروں کو رینکنگ فلم کی کمائی پر دی جاتی ہے، 100 کروڑ کلب اور 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم کے اداکاروں کو اسی حساب سے پوائنٹس دیے جاتے ہیں جب کہ اس فہرست میں سلمان خان 2500 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اکشے 1700 کے ساتھ دوسرے اور عامر خان 1450 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.