ہیری اور میگھن کےانٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے خاموشی توڑدی

0 125

ملکہ برطانيہ نے سابق شہزادے ہيری اور ميگھن کے انٹرويو پر خاموشي توڑ دی کہا کہ معاملہ تشويشناک ہے سنجيدگی سے ليا جارہا ہے۔

نسلی تعصب اور امتيازی سلوک کے دعوے پر مبنی ہيری اور ميگھن کے انٹرويو کے بعد بکنگھم پيلس نے بيان جاری کرديا، بيان ميں کہا گيا ہے کہ ڈيوک اور ڈچز آف سسيکس اور ميگھن مارکل کی باتيں بہت پريشان کن ہيں جسے شاہی خاندان نجی طور پر حل کرے گا۔

بيان کے مطابق شاہی خاندان اس بات پر انتہائی دکھی ہے کہ گزشتہ چند سال اِس جوڑے کے ليے کتنے مشکل ثابت ہوئے اگرچہ بعض چيزيں مختلف ہوسکتی ہيں مگر اُنہيں بہت سنجيدگی سے ليا جا رہا ہے، ہیری ،میگھن اور آرچی ہمیشہ شاہی خاندان کے عزیز رکن رہیں گے۔

اس سے پہلے امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا تھا جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ڈيلی ميل سروے ميں برطانوی شہريوں نے ہيری اور ميگھن کے بيان پر شديد غيظ و غضب کا اظہار کيا ہے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ ہيری اور ميگھن نے غلط وقت پر غلط بات کہی، وہ مالی اعانت کے مستحق نہيں، انہوں نے شاہی خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچايا ہے اس ليے ان سے خطاب واپس ليا جانا چاہيے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو دیے جانے والے تہلکہ خیزانٹرویو میں ان محرکات کا ذکر کیا ہے جو شاہی زندگی سےدستبرداری کے فیصلے کی وجہ بنے، میگھن کے مطابق جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انہوں نے خودکشی تک کا سوچا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.